پی ایس ایل ایڈیشن 11 میں پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان سپر لیگ 11 میں آج آرام کا دن ہے، ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں کل ہو گا۔ 8 اپریل کو حیدرآباد کنگزمیں اور پشاور زلمی نیشنل سٹیڈیم کراچی مین ٹکرئیں گی، پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لاپوشین کریں گے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے ٹکرائیں گی۔ پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے میں 14 میچز کھیلے گئے، جس میں ملتان سلطانز نے 5 میچز کھیلے اور 4 میچز میں کامیاب سمیٹٰی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے، کراچی کنگز نے پہلے مرحلے میں 3 میچز کھیلے اور تینوں میچز جیتںے میں کامیاب رہی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمپر برقرار، اسلام آباد نے اب تک 4 میچز کھیلے جن میں اسلام آباد تین میچز جیتنے میں کامیاب رہی اور ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا۔ لاہور قلندرز کا پوائینٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر، لاہور قلندرز نے 3 میچس کھیلے جن میں 2 میچز میں کامیاب رہی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی کے ساتھ پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر، پشاور نے پی ایس ایل 11 میں 2 میچ کھیلے اور دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پی ایس یال میں 4 میچ کھیلے جس میں سے صرف ایک میں کامیاب رہی اور 3 میچز میں شکست سے دوچار رہی، اور پوائنٹس ٹیہبل پر چھٹے نمبر پر برقرار ہے، مزید براں راولپنڈیز نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں ناکام رہی جبکہ حیدرآباد کنگزمین نے 3میچز کھیلے اور تینوں میچز میں ناکام رہی۔ اسے کت ساتھ دونوں ٹیمیں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کفایت شعاری پروفرام کے پیش نظر تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔






