ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ علی عثمان نے 2 ،خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کے8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سے کیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری ملی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی، آخری دن بیٹنگ لائن اپ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ بابر اعظم نے کہا کہ نئی گیند سے مشکلات کا اندازہ تھا جبکہ لگاتار وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھ گیا تاہم 211 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا، اگلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل کے ذریعے کم بیک کریں گے۔






