امریکی وزیر خارجہ کی گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میوزک ڈپلومیسی متعارف کرا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن وائٹ ہاؤس میں ڈنر کے دوران اسٹیج پر آئے اور کہا آج میوزک اور ڈپلومیسی کو یک جا کرتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے گٹار اٹھایا اور اسے بجاتے ہوئے گانا گیا، شرکا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ I couldn’t pass up tonight’s opportunity to combine music and diplomacy. Was a pleasure to launch @StateDept’s new Global Music Diplomacy Initiative. pic.twitter.com/6MUfTXO9xK — Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) September 28, 2023 امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشیٹو کا مقصد دنیا بھر میں موسیقی سے ایک سفارتی ٹول کے طور پر امن اور جمہوریت کو فروغ دینے اور امریکا کی وسیع تر خارجہ پالیسی کے اہداف کے حصول میں مدد لینا ہے۔