ورلڈکپ: پی سی بی نے پاکستانی شائقین کے ویزوں کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ای میل کی ہے اور کہا کہ ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کیلئے اقدامات کرے۔ پی سی بی نے ای میل میں فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی سی بی نے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلدازجلد حل کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ: ڈیل اسٹین نے اپنے فیورٹ بولرز کے نام بتا دیے خیال رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا اورپاکستان کو اگلے 6 روز میں اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ کھیلنا ہے۔