چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ خلا کا سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند مدار میں داخل ہوگیا۔ چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔ یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔ اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015