یوکرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ولودومیر زیلینسکی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنادی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 فوجی افسران کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے صدر زیلینسکی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو قتل کرنے کا مبینہ طور پر منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی سروسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ذریعے چلائے جانے والے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا ہے جن کا مقصد صدر زیلینسکی اور دیگر سینئر یوکرینی سیاسی اور فوجی اہلکاروں کو قتل کرنا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی سیکیورٹی پر مامور یوکرین کے اسٹیٹ گارڈ کے 2 کرنل عہدے کے افسران کو روس کے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے غداری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو فروری 2022ء میں شروع ہونے والی جنگ سے پہلے بھرتی کیا گیا تھا۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروسز کا بیان میں کہنا ہے کہ ان دونوں افسران کو صدر کے سیکیورٹی گارڈز کے قریب کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنے کا کام سونپا گیا تھا جو صدر زیلینسکی کو یرغمال بنائے اور بعد میں انہیں قتل کردے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ مبینہ سازش کب ناکام بنائی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015