افغانستان نے بھارت کے عدم تعاون کے باعث نئی دلی میں واقع افغان سفارتخانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغان سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت داخلہ کو خط لکھتے ہوئے نئی دلی میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر افغان ایمبیسی انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں یکم اکتوبر سے نئی دلی میں سفارتخانے کی تمام سرگرمیاں بند کرنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار بھی کیا گیا۔ خط میں سفارتخانے کی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ عملے کی قلت، وسائل کی کمی اور بھارتی حکومت کے عدم تعاون کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی حکومت کے عدم تعاون کے باعث سفارتی مشن مؤثر طریقے سے چلانے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ عملے اور وسائل کی قلت کی وجہ سے سفارتی آپریشن جاری رکھنا چیلنج بن گیا تھا۔ افغان سفارتخانے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کے مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنےمیں مکمل طور پر ناکام رہا۔ خط میں سفارتخانے کو بند کرنے کی ایک وجہ کابل میں ایک آئینی طور پر کام کرنے والی حکومت کی عدم موجودگی کے پیش نظر افغانستان کے مفادات کو نظر انداز کرنا ، سفارت کاروں کیلئے ویزہ تجدیدبروقت نہ ہونابھی معطلی جیسی وجوہات میں شامل ہیں۔ سفارت خانے کے خط کے مطابق سفارت خانے کے عملے کےآپس کے جھگڑےکا بے بنیاددعویٰ مستردکرتےہیں، کوئی بھی سفارت کارموجودہ بحران کوکسی تیسرے ملک میں پناہ حاصل کرنےکیلئےاستعمال نہیں کررہا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے پر کنٹرول کے لیے طالبان کے نامزد کردہ اور سابق افغان صدر اشرف غنی حکومت کے مقرر کردہ سفیر کے مابین رسہ کشی چل رہی تھی۔ اس سے قبل رائٹرز کی رپورٹ میں سفارتخانے کے 3 اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھاکہ سفیر اور دیگر سینئر سفارت کاروں نے حالیہ مہینوں میں بھارت چھوڑ کر یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی، بیان میں بتایا گیاکہ بھارت نگران کے طور پر سفارتخانے کا کنٹرول سنبھال لے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015