متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 20 ممالک کے شہریوں کے لئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگادی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حال ہی میں 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے۔ 20 ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔ جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے، ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ، اور کوموروس شامل ہیں۔ یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے مطابق نائجیریا کے ایسے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40 سال سے کم ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے یہ اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے جبکہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کامران اکمل نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے اسکواڈ سے کس کو باہر کیا؟
- آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت میں کمی کا مطالبہ سامنے آگیا
- کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015