بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک شخص نے بغیر اجازت اپنی بھنویں بنوانے والی اہلیہ کو طلاق دے دی۔ معاملہ پولیس کے علم میں اس وقت آیا جب خاتون اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے گئی۔ گل صیبہ اور سلیم کی شادی جنوری 2022 میں ہوئی تھی، بعد ازاں سلیم روزگار کے مواقع کی تلاش میں 30 اگست 2023 کو سعودی عرب روانہ ہوگیا تھا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد سے اس کے سسرال والے اسے جہیز کے لیے ہراساں کر رہے تھے۔ پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں لڑکی کا کہنا تھاکہ اس کا شوہر ایک انتہائی پرانے خیالات کا مالک اور قدامت پسند شخص ہے جس نے ہمیشہ اس کے فیشن کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا ہے۔ 4 اکتوبر کو ایک ویڈیو کال کے دوران سلیم نے دیکھا کہ اہلیہ کی بھنوؤں کی شکل بدل گئی ہے اور اس وضاحت کے باوجود کہ اس نے انہیں اس لیے بنوایا کیونکہ چہرہ اچھا نہیں لگ رہا تھا، سلیم نے طیش میں آکر تین طلاقیں دے دیں۔ گل صیبہ کے مطابق سلیم نے کہا، ’آپ نے میرے اعتراضات کے باوجوداپنی بھنوؤں کو شیپ دی۔ آج سے میں تمہیں اس شادی سے آزاد کرتا ہوں‘۔ اس کے بعد سے دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا، ’میری شادی کو صرف ایک سال ہوا تھا۔ میرے شوہر، جنہوں نے پہلے میری بے عزتی کی تھی،اب مجھے تین بار طلاق دے دی ہے، میں چاہتی ہوں کہ پولیس سلیم کے خلاف خلاف مناسب کارروائی کرے‘۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انسٹاگرام کا دوسروں کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بڑا اقدام
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں: آرمی چیف
- آئس کریم کھانا صحت کے لیے کیسا ہے؟
- دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
- چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے: محسن نقوی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015