کیا آپ اوپر تصویر میں نظر آنے والی دکان سے خریداری کرنا پسند کریں گے، جس تک پہنچنے کے لیے ایک پہاڑی پر 120 میٹر تک کوہ پیمائی کرنا ہوگی؟ جی ہاں واقعی اسے دنیا کی سب سے خطرناک ‘دکان’ قرار دیا گیا ہے۔ یہ دکان چین کے صوبہ ہونان کے Shiniuzhai نیشنل جیولوجیکل پارک میں واقع ایک پہاڑی کے وسط میں موجود ہے۔ اس دکان کا مقصد پہاڑی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کو چڑھائی کے دوران کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنا ہے۔ چین کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر اس کی تصاویر کافی عرصے سے وائرل ہو رہی ہیں اور بیشتر افراد کا سوال ہے کہ اس چھوٹی سی دکان میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یا نہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دکان میں مشروبات، چپس اور ایسی ہی دیگر چیزیں موجود ہیں اور قیمتیں بھی عام دکانوں سے زیادہ نہیں۔ دکان میں کام کرنے والے ایک فرد کے مطابق یہاں سے زیادہ آمدنی تو نہیں ہوتی مگر سیاح بہت شکر گزار ہوتے ہیں، تو اسی لیے ہمیں اپنی ملازمت بہت زیادہ اہم محسوس ہوتی ہے۔ عموماً دکان میں صبح سے رات تک صرف ایک ہی فرد موجود ہوتا ہے اور ہر صبح سورج طلوع ہونے سے قبل سامان کو وہاں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایک ملازم نے بتایا کہ نئے ملازمین آغاز میں خوفزدہ ہوتے ہیں مگر وہ بہت جلد اس کام کے عادی ہو جاتے ہیں، ہمارے لیے واحد اور بڑا مسئلہ ٹوائلٹ تک رسائی ہے جو نیچے موجود ہے، تو اس کے لیے نیچے جانا اور پھر اوپر آنا کافی تھکا دینے والا کام ہوتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015