اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا پر جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے پر جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔ جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کیمپوں سمیت قبرستانوں پر بھی بمباری کر رہی ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں اب تک 4800 سے زائد بچوں سمیت 9770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015