حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں دو روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔ حماس کی جانب سے جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی تصدیق کی گئی ہے۔ حماس کے مطابق جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر قطر اور مصر سے اتفاق کرلیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے، جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے جنگ بندی معاہدے جیسی ہی ہیں۔ خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کا کل آخری روز تھا۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق جمعہ سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کے روز جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا خیر مقدم کریں گے تاہم اس کے بدلے حماس روزانہ کی بنیاد پر 10 یرغمالیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ہم یرغمالیوں کے ایک اور گروپ کو واپس لے آئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا معروف یوٹیوبر شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کہہ دیا؟
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015