سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کےدوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کیں… پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے بعد میں خودکش حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جب کہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015