خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں دہشتگردوں کے حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار ایچ ایم سی لائےگے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو نیروسرجری، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈزمیں داخل کیاگیا۔ دوسری جانب ٹانک میں بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے ڈیرہ روڈ پر واقع پولیس لائن پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملہ رات 3 بجے کے قریب کیا جس کے بعد ڈیرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور دہشگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہےکہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کی کارروائی میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 23 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015