وادی کالاش میں روایتی چاؤموس فیسٹیول کا آغاز

چترال کے علاقے کالاش میں کالاش فیسٹیول چومس کا جوش و خروش سے آغاز ہوگیا ہے۔تاریخی چومس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں ہوگیا ہے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا حکام کے مطابق16 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔فیسٹول میں مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے، جبکہ جانوروں کی قربانی، مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر چیزیں بھی ہوں گی، فیسٹیول دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وادی سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔ ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ریلی کے شرکا نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔تقریب میں شرکا میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔