جانیئے بنا برش استعمال کئے کف اور کالر کے داغ صاف کرنے کا آسان طریقہ

جن خواتین کے بچے اسکول اور شوہر حضرات آفس جاتے ہیں ان کے لیئے بچوں کے یونیفارم اور مردوں کی شرٹس کے کالر اور کف صاف کرنا آسان کام نہیں ہے، اکثر خواتین گھر میں آٹو میٹک مشین ہونے کے باوجود ان داغوں کو نکالنے کیلیئے ہر دوسرے دن کپڑوں کو برش سے رگڑ رگڑ کے دھوتی ہیں اور ایسا… آج کل کافی لوگوں کے پاس گھر میں آٹو میٹک مشین ہوتی ہے لیکن انھیں اسے استعمال کرنے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں ہوتا نہ ہی وہ اسکے فنکشنز سے پوری طرح فائدہ اٹھا پاتے ہیں، تو آج ہم ایسی ہی خواتین کو بتائیں گے کہ آٹو میٹک مشین سے وہ کیسے کالر اور کف کے ضدی داغ نکال سکتی ہیں وہ بھی بنا برش استعمال کئے۔ کپڑے ڈالنا:سب سے پہلے آٹو میٹک واشنگ مشین میں سفید کپڑے ڈالیں اسکے بعد اپنے حساب سے سرف شامل کریں جتنا آپ کو درکار ہے کپڑوں کیلیئے، اب ایک موزے میں کپڑے دھونے والے صابن کی ٹکی کو باندھ کر واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ ڈال دیں۔ آٹو میٹک مشین کی سیٹنگ:آپ نے دیکھا ہوگا آٹو میٹک مشین کے اوپر کافی سارے آپشنز اور فنکشنز لکھے ہوتے ہیں، تو اب انکی سیٹنگ کرتے ہیں۔ واشنگ ٹائپ آپ ہیوی پہ کریں۔ پانی کا لیول 6 پہ رکھیں۔ واشنگ کا دورانیہ (ٹائم) 18 پہ رکھیں۔ رِنس ٹائم (کھنگالنا) 2، اور اسپِن ٹائم بھی 2 پہ رکھیں۔ اب مشین کو اسٹارٹ کریں اور 5 منٹ تک چلنے دیں، اسکے بعد مشین کو روک دیں اور کپڑوں کو اندر ہی بھیگنے دیں۔ 15 منٹ بعد مشین کو دوبارہ اسٹارٹ کریں اور وقت پورا ہونے تک چلنے دیں۔۔ اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد آپ خود دیکھیں گی کہ کف اور کالر پر لگے ضدی داغ کیسے آسانی سے صاف ہوگئے ہیں وہ بھی بنا کپڑوں کو برش سے رگڑے۔

کیٹاگری میں : صحت