سردیوں میں وزن کم کرنے میں مدد گار مشروبات

وزن کم کرنے کے بارے میں جب بھی بات کی جاتی ہے، تو ہمیشہ ایسی ڈائیٹس کے بارے میں بتایا جاتا ہے، جنہیں فالو کرنا یا تو خاصہ مشکل ہے، یا پھر جنہیں اپنا کر ذائقہ دار کھانوں سے خود کو دور کرنا ہو۔ اگر آپ بھی اس موسم میں اپنا وزن کم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور فائبر پروٹین سے بھرپور ڈائیٹس کھا کر تھک چکے ہیں، تو یقیناً کچھ نیا اپنانے کی کوشش کریں۔ سردی کے موسم میں دستیاب پھل اور سبزیوں سے ایسے مشروبات تیار کریں جو نہ صرف ذائقہ دار ہوں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیں۔ اس موسم میں کم کیلوریز سے بنے یہ مشروبات ضرور بنائیں: چقندر کا شربتسردی میں دستیاب یہ سبزی غذائیت سے بھرپور ہے، 100 ملی لیٹر چقندر کے شربت میں 35 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس سبزی کا شربت تیار کریں، مزید ذائقہ دار بنانے کے لیے کئی اور پھل بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ گاجر کا شربتگاجر کو سردی کی سوغات مانا جاتا ہے، اس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، گاجر کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے، بغیر چینی گاجر کے شربت کا ایک گلاس روزانہ صحت کے لیے بھی مفید ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ سیب کا شربت100 گرام سیب کے جوس میں صرف 50 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس لیے اس پھل کو سب سے کم کیلوریز رکھنے والا پھل مانا جاتا ہے، اس کے جوس میں دارچینی پاؤڈر بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جو سردیوں کے لیے خاصہ مفید ہے۔ سبز چائےسبز چائے میں پائے جانے والے ای سی جی سی خامرے اور کیفین وزن کم کرنے میں مدد گار ہوسکتے ہیں۔ یہ مرکبات چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سبز چائے کی کھپت نظامِ استحالہ کو تیز کرتے ہوئے وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اجوائن کا پانینیم گرم پانی میں اجوائن ڈال کر پینا استحالہ کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے پیٹ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ اجوائن کا پانی حراروں کی کھپت میں کمی میں مدد دیتا ہے۔ سونف کا پانیصونف کا پانی سردیوں میں بھوک اور کھانے کی طلب میں کمی لاتا ہے۔ سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پینے سے پیٹ کی صحت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ دار چینی کی چائےدار چینی کی چائے وزن کم کرنے کا سب سے قدرتی طریقہ ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ شہد، چند قطرے لیمو اور دار چینی کو گرم پانی میں پینا وزن کم کرنے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت