جاپان میں ایک کیفے اپنی عجیب و غریب نوعیت کیوجہ سے کافی مشہور ہورہا ہے جو کہ صرف منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص کیا گیا ہے۔ عام طور پر منفی لوگوں کو مثبت رجحانات اپنانے کے لیے نصحیت کی جاتی ہے لیکن کیا واقعی منفی ہونے میں کوئی حرج ہے؟ جاپان میں ایک چھوٹا سے کیفے ’موری اوچی‘ کے بانی اسے برا نہیں مانتے۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود موری اوچی کیفے صرف مایوس اور منفی رجحانات رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ کیفے کو اس نوعیت کے بنانے کے ذمہ دار خود کیفے کے بانی ہیں جو خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں جنہیں ایک دہائی قبل ہم خیال لوگوں کے لیے ایسا کیفے بنانے کا آئیڈیا آیا۔ تاہم کیفے کو اصل میں کھولنے کا فیصلہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کیا۔ بانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس اور زیادہ آسانی سے جذبابی طور پر زخمی ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے ان کے لیے مخصوص جگہ بنائی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015