مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس اپنے ملک جانے کا الٹی میٹم دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے نو منتخب صدر نے یہ انتباہی بیان چین کے دورے میں صدر شی جنپنگ سے ملاقات سے واپسی کے چند روز بعد جاری کیا ہے۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی کابینہ کی پالیسی کے مطابق مالدیپ میں اب بھارتی فوجیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ مالدیپ چھوڑ کر بھارت واپس جائیں۔ تاہم بیان میں مالدیپ میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم ایک اندازے کے مطابق مالدیپ میں تقریباً 100 کے قریب بھارتی فوجی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ مالدیپ اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں تاہم 2013 میں صدر عبداللہ یامین کے دور میں دوریاں بڑھتی گئیں اور انھوں نے بھارت مخالف پالیسی جاری رکھی جسے ان کے بعد بننے والے حکمراں ابراہیم صالح نے منسوخ کرکے بھارت سے ہاتھ ملالیا تھا۔ حالیہ الیکشن میں عبداللہ یامین کو کرپشن کا الزام عائد کرکے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا جس پر انھوں نے محمد معیزو کو اپنا نمائندہ مقرر کیا اور عوام نے انھیں ووٹ دیکر صدر منتخب کرلیا۔ ڈاکٹر محمد معیزو کے صدر بننے کے بعد دوبارہ سے عبداللہ یامین کی بھارت سے متعلق پالیسی کو اختیار کیا گیا اور نئی کابینہ کے وزرا نے سوشل میڈیا پر مودی کو جوکر کہہ کر مخاطب کیا۔ جس سے بھارت اور مالدیپ کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا اور بات بھارتی فوجیوں کو مالدیپ کی سزرمین چھوڑ کر واپس اپنے ملک چلے جانے کے حکم تک پہنچ گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015