بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کی غلطی سے مردہ چوہا کھا جانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ شکلا نے گھر پر آن لائن سروس کے ذریعے سبزی آرڈر کی لیکن اسے زندگی کے انتہائی خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 جنوری کو شکلا ممبئی پہنچا اور سخت بیمار پڑ گیا۔ دراصل اس نے جو کھانا آرڈر کیا تھا اس میں مردہ چوہا بھی موجود تھا جو وہ غلطی سے کھا گیا۔ چوہا کھانے کے بعد اس کی طبیعت اس قدر خراب ہوئی کہ اسے اسپتال داخل ہونا پڑا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ شکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اس بارے میں پولیس سے شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، پولیس نے میری مدد نہیں کی اور اب تک اس مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ 35 سالہ شہری نے بتایا کہ میں نے سبزی، دال، پراٹھے اور گلاب جامن آرڈر کیے تھے، سبزی اور دال کھاتے وقت مجھے بدترین ذائقہ محسوس ہوا، جب میں نے غور سے دیکھا تو اس میں مردہ چوہے کا آدھا دھڑ موجود تھا۔ اس نے بتایا کہ جب میں نے گلاب جامن کا باکس کھولا تو اس میں لال بیگ موجود تھا، میں نے ریسٹورنٹ میں اس بارے میں شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015