چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چوری شدہ اسلحہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چوری شدہ اسلحے کے لائسنس کے بارے میں انکوائری میں نہ پوچھنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خیبرپختونخوا پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بغیر لائسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرار جرم کررہا ہے، 2 کلاشنکوف، 2 کالا کوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔ قاضی فائز عیسٰی نے مزید ریمارکس دیے کہ مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لیں، منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لے کر جاتے ہیں، پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی، اس طرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لے کر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آیا؟ آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں تو کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟ ہم سیکریٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں کہ تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں۔ انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اسکول اور بازار جاؤ تو لوگ کلاشنکوف لے کر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اس لیے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈاریا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کلاشنکوف لے کر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں، کیسے پتا ہوگا کلاشنکوف والے دہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے؟ دریں اثنا سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی۔ عدالت نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے جاری ہونے والے تمام لائسنس کی تفصیلات متعلقہ حکام سے طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامے کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا معروف یوٹیوبر شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کہہ دیا؟
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015