امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرگیا،امریکی فوجیوں سے ملاقات کی،ہماری طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے،ہمارے پائلٹ ایران میں بہت موثر طریقے سے کام کرتے ہیں،ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔ امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے،ہم نے ایرانی نیوی ،فضائی اور لیڈر شپ کو ختم کردیا،گذشتہ روز ایران میں 200مقامات پر حملے کئے،ایران کچھ میزائل فائر کرتا ہے وہ بھی ہم گرادیتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے،امریکا کے بہت آپشنز موجود ہیں لیکن ایران پر آپشنز کم ہوتے جارہے ہیں،ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گی، اگر ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو وہ معاہدہ کر لے گا، ایران کی سپلائی چین کو مکمل طور پر تباہ کردیا، ایران کی نئی حکومت پہلے والی سے عقل مند ہونی چاہیے۔ اس موقع پر جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ اور کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایران میں اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز پر حملے جاری ہیں،امریکی فوج نے ایران کی بحریہ کے 150 سے زائد جہاز تباہ کر دیے، ایرانی میزائلوں کی مینوفیکچرنگ سائٹس کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ایران میں اب تک 11,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔






