غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے جن میں 10 ہزار سے زائد بچے اور سیکڑوں خواتین شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں اسپتال اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 72 ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 11 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015