آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم ختم کر دی ہے، اس کی بجائے اب زیادہ سے زیادہ ہنرمند کارکنوں کو ویزے دیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی امیر سرمایہ کاروں کو آسٹریلیا میں رہنے کا حق دے دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ اسکیم غیر ملکی کاروباروں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا، تاہم حکومت نے دیکھا کہ یہ اسکیم خراب معاشی نتائج فراہم کر رہی ہے، تو اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناقدین اس پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آ رہے ہیں کہ اسکیم کو بدعنوان اہلکار غیر قانونی فنڈز ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 2012 سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں اہم سرمایہ کار ویزے (SIV) دیے جا چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 85 فی صد کامیاب درخواست دہندگان چین سے آئے، امیدواروں کو اسکیم کے تحت آسٹریلیا میں 5 ملین آسٹریلوی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنی پڑی۔ متعدد جائزوں کے بعد حکومت نے پایا کہ یہ اسکیم اپنے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اب اس کی جگہ زیادہ ہنر مند تارکین وطن کے لیے مزید ویزے نکالنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015