ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا چاہیئے۔ دنیا بھر کے لاکھوں افراد منہ سے بدبو ختم کرنے اور بیکٹیریا بھگانے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کرتے ہیں۔ اکثریتی ماؤتھ واش فلورائیڈ کے حامل ہوتے ہیں جو مائیکروبز کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ماؤتھ واش کو مسوڑھوں کی بیماری کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، ان اشیاء کے استعمال کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن میں منہ کا خشک ہوجانا اور اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت کا ختم ہونا شامل ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پتوں والی ہری سبزیوں میں نائٹریٹ نامی ایک سالمہ پایا جاتا ہے جو منہ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے محققین نے تحقیق کے لیے ایسے ایتھلیٹس کا مطالعہ کیا جو چینی کی زیادہ کھپت کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری پر مبتلا تھے (اکثر ایتھلیٹس ورزش کے دوران انرجی جیل کا استعمال کرتے ہیں جو کہ خالص مٹھاس پر مبنی ہوتے ہیں)۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ چقندر کا رس (جو اندازاً نائٹریٹ کے 12 ملی مول رکھتا ہے) ایتھلیٹ کے دانت کو تیزابی اسپورٹس مشروبات اور ورزش کے دوران استعمال کیے جانے والے شوگر جیل سے بچاتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ نائٹریٹ ایتھلیٹس کے دانت خراب ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015