Attention deficit hyperactivity disorder (اے ڈی ایچ ڈی) ایک ایسا عارضہ ہے جس کے شکار افراد چیزوں کو بار بار بھول جاتے ہیں، کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے، ترجیحات کا تعین کرنا ممکن نہیں ہوتا یا جلد بیزار ہو جاتے ہیں۔ موجودہ عہد میں بالغ افراد میں اے ڈی ایچ ڈی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس حوالے سے اسمارٹ فونز کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ 2 یا اس سے زائد گھنٹوں تک اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں، ان میں اے ڈی ایچ ڈی سے متاثر ہونے کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اے ڈی ایچ ڈی عموماً بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے مگر اسمارٹ فونز میں سوشل میڈیا، ٹیکسٹ میسجز، میوزک یا فلموں کی اسٹریمنگ سے کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بالغ افراد میں بھی یہ عارضہ پھیل رہا ہے۔ محققین کے خیال میں سوشل میڈیا نوٹیفکیشنز کی مسلسل آمد لوگوں کو اپنے کاموں سے توجہ ہٹانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو افراد اپنا فارغ وقت ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں اور دماغ کو آرام کا موقع فراہم نہیں کرتے، ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور کام کے دوران ان کا دھیان آسانی سے بھٹک جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 2003 میں بالغ افراد میں اے ڈی ایچ ڈی کیسز کی شرح 4.4 فیصد تھی جو 2020 میں 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ محققین نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 36 کروڑ 60 لاکھ بالغ افراد اے ڈی ایچ ڈی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تحقیق کے مطابق شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیکنالوجی سے دماغی افعال اور رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے اے ڈی ایچ ڈی کی علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پرویز الہٰی کو گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی: سپریم کورٹ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے: وزیر خزانہ
- کھیرے کا پانی کن بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے؟
- معروف اداکارہ نے خاموشی سے منگنی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015