صحت مند اور دبلا نظر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے اور اگر جسم کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ چربی پیٹ پر ہوتی ہے جسے کم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، لٹکتا یا بڑھا ہوا پیٹ کسی کو بھی پسند نہیں لیکن آپ چند بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے کم کرسکتے ہیں۔ وہ افراد جو تیزی سے پیٹ کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے مندرجہ ذیل بیجوں کا استعمال مفید ہوگا۔ تخم بالنگا تخم بالنگا میں بھاری مقدار میں فائبر ہوتا ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہونے کی وجہ سے تخم بالنگا وزن کم کرنے اور آپ کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ السی السی کے بیج میں بھی فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کو جوان رکھنے کے ساتھ پیٹ کے نظام کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جب کہ وزن کم کرنے میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج سورج مکھی کا پھول جتنا خوبصورت ہے اس کے بیج بھی اتنے ہی فائدہ مند ہیں، ان بیجوں میں وٹامن ای، میگنیشیم اور سیلینیم پایا جاتا ہے جو وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج بھوک کو کم کرتے ہیں جب کہ یہ آپ کے جسم کو کیلوریز بھی فراہم کرتے ہیں۔ کدو کے بیج اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو کدو کے بیج کا انتخاب بھی بہترین ہے کیونکہ یہ وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کے نظام مدافعت کو قوت فراہم کرتے ہیں۔ کدو کے بیجوں میں فائبر، پروٹین اور میگنیشیم کی بھاری مقدار ہوتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015