دنیا بھر کے نقل مکانی کرنے والے جانوروں کا 22 فی صد حصہ معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے جبکہ نصف کے برابر اقسام کی تعداد تنزلی کا شکار ہے۔ ان جانوروں کو درپیش دو خطرات یعنی ان کا استحصال اور ختم ہوتے مسکن انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اِنگر اینڈرسن کا کہنا تھا یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ غیر پائیدار انسانی سرگرمیاں ہجرتی حیوانات کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حیوان صرف ماحولیات کے تغیر کا اشاریہ نہیں دیتے بلکہ زمین کے ماحول کے پیچیدہ نظام کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ واضح رہے ہر سال اربوں کی تعداد میں زمینی، بحری و دریائی اور فضائی جانور نقل مکانی کرتے ہیں۔ یہ جانور ملکی اور برِاعظموں کی سرحدوں کو عبور کرتے ہیں۔ جبکہ بہت سے جانور افزائشِ نسل اور غذا کی طلب میں ہزاروں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ ادارہ برائے تحفظِ ہجرتی و جنگلی حیات کی جانب سے نئی ’اسٹیٹ آف دی ورلڈز مائگریٹری اسپیشیز‘ رپورٹ حال ہی میں شائع کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015