غزہ میں امداد لینے کے لیے میدان میں جمع ہونے والے فسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کی شمالی غزہ میں امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک جیسے ہی غزہ میں داخل ہوئے۔ امداد کے لیے منتظر شہری ٹوٹ پڑے اور اس دھکم پیل میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی تردید کی۔ ادھر مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امداد لینے کے لیے ٹرک کا گھیراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو قریب آنے پر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔ یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015