بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم ازکم 43 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت صحت نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، جس نے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر سروس حکام نے بتایا کہ ڈھاکا میں معروف بریانی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جو فوراً ہی دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔ وزیر صحت سمنتا لال سین نے ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ کم از کم 43 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ جھلسنے والے دیگر 22 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، 13 فائر فائٹنگ یونٹس نے 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا۔ زندہ بچ جانے والے محمد الطاف نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، مزید کہا کہ ان کے 2 ساتھی چل بسے۔ متاثرین کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے ہسپتال میں جمع ہوئے، جبکہ کچھ افراد کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سوگوار دیکھا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بہت سے لوگ اس عمارت میں بچوں سمیت خاندان کے افراد کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، جبکہ ریسٹورنٹ کے ساتھ کپڑے اور موبائل فون کی کئی دکانیں ہیں، مزید کہا کہ زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ متعدد عمارت سے چھلانگ لگانے کے دوران چل بسے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015