ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کیلیے غزہ کی صورت حال انتہائی شرمناک ہے۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے۔ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔ حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں ایرانی صدر کو غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ہانیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینی عوام نے مزاحمت کی ایسی مثال پیش کی ہے جو کہ اس سے پہلے کبھِی نہیں دیکھی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ٹی آئی کی جلد آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی: شہریار آفریدی
- غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
- پاکستان میں 29 اپریل تک طوفان اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے کا انتباہ
- واٹس ایپ صارفین اب اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015