اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کردی، شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حلب پر اسرائیل اور حزب اللہ کے فائٹرز کے درمیان کے حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ آج صبح سویرے ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے 5 فائٹرز مارے گئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ شہید ہونے والے 38 میں شامل ہیں۔ قبل ازیں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہ میگزین یا اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے دھماکے ہوئے۔ شامی وزارت دفاع نے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جارحیت کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا‘۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اڈوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس نے شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
- موبائل فون کو صحیح چارج کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں
- ناراض بیوی کو کیسے منایا جائے؟ اے آئی ٹیکنالوجی نے شوہر کی مشکل آسان کر دی
- وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری؟
- سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، سعودی وزرا کی وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015