امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی ہتک آمیر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ویڈیو اپنے ’ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ پر شئیر کی، ویڈیو میں پِک اپ ٹرک کو ہائی وے پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے، پک اپ کے پیچھے جوبائیڈن کی تصویر دکھائی گئی جس میں ان کے ہاتھ رسیوں سے باندھے دکھایا گیا ہے، جیسے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا ہو۔ جو بائیڈن کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو گھٹیا پن قرار دے دیا، مائیکل ٹائلر نے کہا کہ ٹرمپ باقاعدگی سے سیاسی تشدد کو ہوا دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اسے سنجیدگی سے لیں، صرف کیپیٹل پولیس افسران سے پوچھیں جن پر 6 جنوری کو ہماری جمہوریت کی حفاظت کرتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے والے ہیں، انتخابی مہم کے دوران دونوں کے درمیان تلخی نئی بات نہیں ہے، سابق اور موجودہ امریکی صدر نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔ ایک جگہ جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے بائیڈن کو نااہل کرپٹ اور ناکام شخص قرار دے دیا۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنبیہ دی تھی کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو خون ریزی ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015