بھارت میں عام انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نامور اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنماؤں نے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ دارالحکومت میں ریلی نکالی اور احتجاج کیا اور مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نامور اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا، وہ آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلے کے لیے اہم امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔ اروند کیجریوال کی حکومت کے خلاف یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی کمپنیوں کو شراب کے لائسنس دینے کے دوران غیر قانونی ادائیگیاں کیں، 55 سالہ کیجریوال نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ شیو سینا پارٹی کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے، جو مہاراشٹرا ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں، نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک آمریت کی طرف جا رہا ہے، یہ ایک آدمی کی حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔‘ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) اپوزیشن الائنس کی دو درجن سیاسی جماعتوں کے کئی اہم رہنما ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کے دوران ہجوم نے پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں اروند کیجریوال کی سلاخوں کے پیچھے کی تصویر آویزاں تھیں، جبکہ پولیس کی ایک بڑی نفری بھی موجود ہے۔ بھارت کی فوکل مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، جس نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا، نے کم از کم 4 دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عام انتخابات سے قبل جہاں مودی کو بڑی تعداد میں حمایت حاصل ہے، وہیں ناقدین ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپوزیشن رہنماؤں کو دھمکانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں میں مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیاسی مخالفین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015