محکمہ موسمیات نے 13اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق ملک میں مغرب کی جانب سے یکے بعد دیگرے دوسسٹم داخل ہوں گے،مغربی ہواؤں کا پہلا نیا سلسلہ 10اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ دوسرا مغربی سلسلہ 12اپریل کو داخل ہوگا جو 15اپریل تک برقراررہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے مغربی سلسلے کے تحت 13 اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شہرمیں آندھی اورہواؤں کےجھکڑبھی چل سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبرشہدادکوٹ اورسانگھڑمیں بھی تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر نے اگلے2سے3روزکے دوران صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران کہیں پر درجہ حرارت 42 ڈگری اور کہیں 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بدستورغیرفعال رہ سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دیہی سندھ کے علاقے شہید بے نظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015