غزہ میں اسرائیلی وحشت و بربریت عیدالفطر پر بھی جاری ہے، وحشیانہ بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 122 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں، جبکہ بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نےقطری نیوز چینل سے گفتگو میں بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے حازم، عامر اور محمد شمالی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اسماعیل ہانیہ نے بتایا کہ تین بیٹوں کے ساتھ ان کے پوتے بھی بمباری کی زد میں آکر شہید ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہل خانہ کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود فلسطینی لیڈر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حماس رہنما نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے تمام قوانین کو پامال کردیا ہے، یہاں نسل کشی کی جنگ ہورہی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
- انسٹاگرام کا دوسروں کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بڑا اقدام
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں: آرمی چیف
- آئس کریم کھانا صحت کے لیے کیسا ہے؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015