ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکا اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں، اسرائیل فلسطین تنازعے کا دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ بظاہر اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے، تاہم اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے یہود دشمنی اور مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل فلسطین تنازع کا حل مسلمان، عیسائی اور یہودیوں کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا خاتمہ خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق دنیا بھر میں بڑھتی نفرتیں باعثِ تشویش ہیں، اس تنازع میں کسی فریق کو غیر انسانی سلوک روا رکھنے کا لائسنس حاصل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بھیانک چیز ہے کہ دونوں جانب سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، غیر انسانی سلوک کی مخالفت کرتے ہیں، یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ مصالحت اسرائیل کی سلامتی کے مفاد میں ہے، اسرائیل فلسطین تنازع کا پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015