میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اور نیا فیچر اس فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بن رہا ہے جو زیادہ فالوورز والے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے کریٹیر اے آئی نامی چیٹ بوٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ چیٹ بوٹ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم کریٹیرز کے لیے فالوورز سے براہ راست رابطے کو خودکار کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس چیٹ بوٹ کو صارفین اپنے ڈیٹا سے تربیت دے سکیں گے اور اس کے ذریعے اپنے فالوورز سے ڈائریکٹ میسجز میں رابطے میں رہ سکیں گے۔ درحقیقت یہ چیٹ بوٹ فالوورز سے بات چیت کے دوران صارف کی شخصیت جیسے رویے کا مظاہرہ کریں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ چیٹ بوٹ کریٹیرز کی پوسٹس کے کمنٹ سیکشن میں بھی فالوورز سے رابطے میں رہنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس چیٹ بوٹ کی تیاری کا مقصد کریٹیرز کو درپیش ایک عام مسئلے کی روک تھام کرنا ہے جن کے لیے اکثر اپنے فالوورز کے پیغامات کا جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو براہ راست انسٹا گرام کے سرچ فنکشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ نیا فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ یہ صارفین جب انسٹا گرام کی سرچ بار پر کلک کرتے ہیں تو ان کے سامنے چیٹ ود اے آئی کا آپشن نظر آتا ہے۔ اس آپشن سے صارفین اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا تحریری ہدایات دے سکتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسٹا گرام پر نئے مواد کی تلاش میں بھی استعمال کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015