سنگاپور کے ایک سائنس دان نے فلم مشن امپاسیبل سے متاثر ہو کر اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کی بیٹری ایجاد کر لی۔ فرینچائز کی چوتھی فلم میں ایک ایجنٹ کو ایسے کونٹیکٹ لینسز پہنے دِکھایا گیا تھا جو چہرے کی شناخت اور آئی ٹریکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ سنگاپور کی نینیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اسکول آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے لی سیوک وُو کی بیٹری پرزہ جات میں مہارت ان کے پہنے جانے والی ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کا سبب بنی۔ انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اسمارٹ کونٹیکٹ لینسز کے لیے ایسی بیٹریوں کی ضرورت ہوگی جو محفوظ اور جامع ہوں گی جو ان آلات کو جدید بنانے میں اہم ہوں گے کیونکہ یہ کونٹیکٹ لینسز انتہائی مہین ہوتے ہیں (1.5 ملی میٹر)، اس لیے صارف کو بے آرام ہونے سے بچانے کے لیے ان بیٹریوں کے سائز اور لچک اہم ہے۔ لی سیوک وُو کا کہنا تھا کہ اس بیٹری کی موٹائی تقریباً 0.2 ملی میٹر ہے۔ یہ سائز انسانی بال سے تقریباً دو گُنا زیادہ ہے۔ لی اور ان کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی یہ بیٹری آتشگیر مواد رکھنے والے لیتھیئم آئن بیٹریوں کے متبادل بائیو کمپیٹیبل نمک کے پانی محلول سے چلائی جا سکتی ہے۔ اس نئی بیٹری کو روایتی تار کے طریقے یا کیمیکل کے طریقے سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بیٹری پر گلوکوز کی پرت چڑھائی گئی ہے اور جب اس کو نمکین محلول میں ڈبویا جاتا ہے تو گلوکوز سوڈیم اور کلورائیڈ کے ساتھ ری ایکٹ کر کے بیٹری کو چارج کرتا ہے۔ تاہم، بیٹری کو ایک اور غیر معمولی طریقے سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ لی کے مطابق آنسو بھی اپنے اندر گلوکوز رکھتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ جب ان کونٹیکٹ لینسز کو پہنا جاتا ہے تو پہننے والے کے آنسو بھی بیٹری کو چارج کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015