تھانہ بکھی ضلع شیخوپورہ میں دفعہ 298 سی کے تحت مقدمہ درج.

شیخو پورہ (مائی نیوز) تھانہ بکھی ضلع شیخوپورہ میں دفعہ 298 سی کے تحت ایک احمدی کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 17 جون 2024 کو تھانہ بکھی میں حافظ محسن نامی شخص نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ آنبہ میں احمدی قربانی کر رہے ہیں اور پولیس کو فوری کارروائی کے لئے بھجوائیں، جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی۔ جائے وقوعہ پر اطلاع دہندہ حافظ محسن ساکن باہو مان و ساتھی موقع پر موجود تھے۔ پولیس کے دریافت کرنے پر عامر نواز سکنہ آنبہ نے بتایا کہ وہ قادیانی یعنی احمدی مسلک سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے دنبے کی قربانی کی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق قادیانی غیر مسلم ہیں عامر ولد نواز نے دمبے کی قربانی کر کے مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو مجروح کر کے دفعہ 298 سی کے تحت جرم کیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں