بھارت میں حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس جون تک لازمی قرار دینے کے احکامات جاری کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلی بار دسمبر 2022 میں یہ عندیہ دیا تھا کہ تمام فونز کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا جائے گا۔ اس حوالے سے اور اس وقت کی حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں کو اس ضمن میں ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے مطابق تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کریں گی اسی طرح بھارتی حکومت نے تمام لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے تاہم اس ضمن میں حکومت نے کمپنیز کو جون 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت تیسرے مرحلے میں دیگر الیکٹرانک آلات جن میں ہیڈ فونز اور دوسرے آلات بھی شامل ہیں، ان کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے گی، تاہم تیسرے مرحلے کا آغاز 2026 کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت سے قبل پہلی بار یورپین یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور تمام کمپنیاں اب یورپین یونین کے 27 ہی ممالک میں ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فونز اور لیپ ٹاپ دسمبر 2024 تک فروخت کے لیے پیش کریں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015