جنوبی کوریا: ہالووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 151 افراد کی ہلاکت کے بعد قومی سطح پریوم سوگ کا اعلان کردیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔ صدر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
حکام کے مطابق کورونا کے بعد پارٹی میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے اور جگہ کم ہونے سے متعدد افراد دم گھٹنے سے اچانک گرگئے جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ ہالووین نائٹ کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں۔