عراق میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق

 عراقی دارالحکومت ایک مرتبہ پھر دھماکے سے گونج اٹھا، حادثے میں 10 افراد جاں حق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے قریب ایک گیراج میں کھڑی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث 20 افراد زخمی ہوئے جب کہ دس لقمہ اجل بن گئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گیراج میں کھڑی گاڑی میں نصب تھا جس نے قریب موجود گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دھماکے کی شدت میں اضافے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بنا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔