ایمانی جذ بہ ہو تو ایسا ، پاکستانی نوجوان حج کے سفر پر پیدل نکل پڑا

عثمان ارشد نامی پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے پیدل روانہ ہوگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق عثمان ارشد نے اپنے سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عثمان ارشد 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے 7 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی 59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد انگلینڈ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے تھے۔