پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کل منگل کو پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی، جنرل قمرجاوید باجوہ کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے حوالے کریں گے۔
جنرل عاصم منیرکو چیف آف آرمی سٹاف مقررکرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی، آرمی چیف کی تقرری کی سمری پرصدرنے اسی روز دستخط کیے۔
جنرل سید عاصم منیرنے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اوراعتماد پرشکریہ ادا کیا۔






