متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
سینئر سول جج محمد شبیر نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ مزید 6 دن ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس سے قبل، متنازعہ ٹویٹس پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جو ٹویٹس کئے گئے وہ ایف آئی آرمیں لگائی گئی دفعات پرپورانہیں اترتے۔
جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث گرفتار کیا گیا،انہوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا ہے، انہوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔