فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔

مذاکرات سےالیکشن کاراستہ نہیں نکلتاتوصوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیںPDMعوام میں جانےکی پوزیشن میں نہیں فضل الرحمان الیکشن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہےحکومت کی پالیسی ہےنہ کھیلیں گےنہ کھیلنےدیں گےساری پارٹیاں عمران خان کاراستہ روکنےکےلیےاکھٹی ہیں معیشت ہی قومی سلامتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 8, 2022