صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
سینیٹ کا یہ اجلاس تقریباً 7 ہفتوں کے وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی اجلاس ہوگا کیونکہ 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سینیٹ کے آخری اجلاس سے اب تک متعدد اہم پیش رفتیں ہوچکی ہیں۔
سیاسی محاذ پر حالیہ پیش رفتوں میں پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی صدر عارف علوی سے چند ہفتوں میں 2 ملاقاتیں اور حکومت پر تازہ انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔






