علی ظفر کا فزکس کے پرچے میں ان کا گانا لکھنے والے طالب علم کو ہدایت

علی ظفر نے ٹویٹ کی کہ ان کے گانے میں فزکس نہ تلاش کریں بلکہ پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں۔گذشتہ روز سے کراچی کے انٹر بورڈ میں فزکس کے پرچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں طالب علم نے علی ظفر کا گانا لکھا ہوا تھا۔
اس وائرل ویڈیو پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔ گلوکار نے اپنے ٹیوٹر پر طالب علم کو مشورہ دیا کہ ان کی درخواست ہے کہ ان کے گانوں میں فزکس نہ تلاش کریں ۔ انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ اگر دیکھا جائے تو ان کے اس گانے(میں نے تجھے دیکھا ، ہنستے ہوئے گالوں میں ) میں ہر شعر سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے ۔ لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں اور اساتذہ کا احترام کریں ۔

یہ وائرل وڈیو وٹسُ ایپ میں موسول ہوئی۔ میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں physics نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو physics تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر پڑھائ کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ ? pic.twitter.com/vjl4Mbo5Pw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 27, 2022
انٹر کے طالب علم نے اپنے پرچے میں علی ظفر کے گانے کے آخر میں پیپر چیک کرنے والے سے یہ درخواست بھی لکھی کہ انہیں فزکس سمجھ نہیں آتی۔