ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی تمام ویڈیوز پر لیبل لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کے اپنے اے آئی ٹولز سے تیار کردہ ویڈیوز پر پہلے ہی اس طرح کے لیبل لگائے جاتے ہیں، مگر اب دیگر پلیٹ فارمز کی تیار کردہ ویڈیوز پر بھی ڈیجیٹل واٹر مارکس لگائے جائیں گے۔ ٹک ٹاک کے عہدیدار ایڈم پریسر کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے حیران کن تخلیقی مواقع پیدا ہوئے ہیں مگر اس سے ناظرین کو گمراہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی مواد پر لیبل لگانے سے صارفین کو علم ہوگا کہ یہ ویڈیوز حقیقی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ Content Credentials نامی ڈیجیٹل واٹر مارکنگ ٹیکنالوجی سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کسی مواد کو کب اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار یا ایڈٹ کیا گیا۔ اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گمراہ کن مواد کی روک تھام کرنا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں میٹا نے اعلان کیا تھا کہ مئی 2024 سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز پرپوسٹ کی جانے والی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی تمام تصاویر او ر ویڈیوز پر پر لیبل لگائے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اے آئی سے تیار شدہ تمام مواد پر لیبل لگائے جائیں گے، البتہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر یا ویڈیو کو اسی وقت ڈیلیٹ کیا جائے گا جب پالیسیوں کی خلاف ورزی ثابت ہوگی۔ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں اس حوالے سے کچھ خاص کام نہیں ہو رہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015